وینا ملک وزن پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں، بولنا بند کرنے کا مطالبہ
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ انہیں موٹا کہنا بند کریں، ان کی زندگی پہلے ہی مشکل بنا دی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وینا ملک کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے وزن پر ہونے والی تنقید پر برہمی کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی انہیں موٹا ہونے اور بھینس بن جانے کے طعنے دے رہا ہے۔ انہیں موٹے لوگوں کی تکلیف کا احساس اس وقت ہوا جب وہ خود اس صورت حال سے گزریں۔وینا ملک نے کہا کہ انسان کی زندگی میں کبھی وزن کم ہوتا ہے تو کبھی بڑھ جاتا ہے، لیکن لوگوں نے ان کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ گھر میں ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ سارا کھانا انہوں نے ہی کھا لیا ہے، جبکہ باہر نکلنے پر بھی ہر شخص ان کے بڑھتے وزن پر تبصرہ کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم بندی کے دوران بھی پوری ٹیم کی جانب سے انہیں موٹا ہونے اور چہرہ بھاری دکھائی دینے کے طعنے سننے پڑتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے بڑھتے وزن سے لاعلم نہیں ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرنے پر توجہ دیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ زندگی میں بعض حالات ایسے پیش آ جاتے ہیں جن کے باعث انسان زیادہ کھا لیتا ہے، تاہم لوگوں سے ان کی درخواست ہے کہ انہیں موٹا کہنا بند کریں، وہ اپنا وزن کم کر لیں گی۔