راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر کر دی
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔دوسرے روز کھانے کے وقفے کے فوراً بعد سعود شکیل 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ رضا اللہ 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے طیب عارف نے 57 رنز بنائے، محمد طحہٰ نے 51 جبکہ کپتان بابر اعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں اذان اویس 30 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا سکے۔سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو اور مدوشاندا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لہرو کمارا، میلان رتھنایاکا اور سونال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پہلے روز کا کھیلٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔ اس وقت سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پہلے روز طیب عارف نے 57، محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے تھے، جبکہ اذان اویس 30 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ختم کرنا پڑا اور مجموعی طور پر 67.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔