بال ٹیمپرنگ کیس، کرکٹ آسٹریلیا کا تحقیقات دوبارہ نہ کھولنے کا دوٹوک اعلانے
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کے پرانے معاملے کی تحقیقات دوبارہ شروع نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کیس کو دوبارہ کھولنے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ کا کہنا ہے کہ ماضی کے معاملات کو دوبارہ زیرِ بحث لانے کا کوئی فائدہ نہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل پر توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا اس معاملے پر مؤقف بالکل واضح ہے اور ادارہ سمجھتا ہے کہ اس کیس کی دوبارہ تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ٹوڈ گرینبرگ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز بھی اس حساس معاملے پر جلد کھل کر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے حال ہی میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اپنی سوانح عمری میں نئے انکشافات کیے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر زیرِ بحث آگیا تھا۔ان انکشافات کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ادارہ اس معاملے میں ماضی میں کی جانے والی تحقیقات اور قانونی کارروائی سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔