امریکہ کا اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخیرے سے تیل فراہم کرنے کا اعلان

2 گھنٹے قبل
امریکہ کا اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخیرے سے تیل فراہم کرنے کا اعلان

واشنگٹن( کامرس ڈیسک) امریکی محکمہ توانائی نے تیل کمپنیوں کو اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے مزید 92.5 ملین بیرل خام تیل قرض پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔محکمے کے مطابق کمپنیاں اس تیل کے حصول کے لیے بولی لگا سکیں گی جو بیاؤ شوکٹاو، برائن ماؤنڈ، بگ ہِل اور ویسٹ ہیک بیری کے ذخیرہ گاہوں سے فراہم کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی امریکا تین مراحل میں 126 ملین بیرل خام تیل کی پیشکش کر چکا ہے، تاہم کمپنیوں نے اس میں سے 80 ملین بیرل سے کم یعنی تقریباً 63 فیصد تیل حاصل کیا۔امریکی اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو ٹیکساس اور لوزیانا کے ساحلی علاقوں میں زیر زمین چار مقامات پر محفوظ ہے، جس میں اس وقت تقریباً 398 ملین بیرل خام تیل موجود ہے جو عالمی استعمال کے تقریباً چار دن کے برابر ہے۔یہ خام تیل جون سے اگست کے دوران کمپنیوں کو فراہم کیا جائے گا، جبکہ انہیں مختلف مدتوں میں آئندہ سال کے آغاز سے لے کر 2029 کے وسط تک یہ تیل واپس کرنا ہوگا۔