سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز

Oct 28, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے سے 4031 ڈالر فی اونس ہوگئی۔