حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد
Oct 28, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران حارث رؤف کا رویہ اسپرٹ آف دی گیم کے منافی تھا، جس پر ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔فاسٹ بولر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔