نیمار کو منہ ڈھانپ کر بحث کرنے پر 2 میچز کی اضافی پابندی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)برازیل کے معروف فٹبالر اور سانتوس کے کپتان نیمار کو حریف کھلاڑی سے تلخ کلامی کے دوران منہ ڈھانپنے پر 2 میچز کی اضافی پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی سپیریئر کورٹ آف اسپورٹس جسٹس نے بدھ کو سزا کا اعلان کیا۔ 34 سالہ نیمار کو ہفتے کے روز باہیا کے خلاف برازیلین سیری اے کے میچ میں 1-1 سے برابر رہنے والے مقابلے کے دوران حریف مڈفیلڈر روڈریگو نیسٹر سے تلخ کلامی پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔اسپورٹس ٹریبونل کے مطابق نیمار نے بحث کے دوران منہ ڈھانپ کر اس ضابطے کی خلاف ورزی کی جسے ’’ونسیئس جونیئر رول‘‘ کہا جاتا ہے۔ریفری کی رپورٹ کے مطابق میدان سے باہر بھیجے جانے کے بعد نیمار حریف ٹیم کے بینچ کی جانب بڑھے، تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔نیمار پہلے ہی 3 یلو کارڈز جمع ہونے کے باعث بدھ کو پالمیراس کے خلاف میچ سے باہر تھے، جبکہ منہ ڈھانپنے کے واقعے پر مزید 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس طرح وہ سانتوس کے آئندہ 3 میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔نیمار اور سانتوس کو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم امکان ہے کہ نیمار نومبر کے آخر تک دوبارہ میدان میں واپسی نہیں کرسکیں گے۔
لاہ