ٹرائی نیشن سیریز: انگلینڈ اور سری لنکا آج آمنے سامنے
Oct 29, 2026|ویب ڈیسک
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ٹرائی نیشن سیریز میں پہلی فتح کی تلاش میں مصروف انگلینڈ کی ٹیم آج اپنے آخری میچ میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔پاکستان 3 جبکہ سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔