ہانیہ عامر کا یشما گل کو سالگرہ پر خوبصورت سرپرائز

ہانیہ عامر کا یشما گل کو سالگرہ پر خوبصورت سرپرائز

Oct 28, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شو بز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست یشما گل کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے انہیں سرپرائز دے دیا۔ہانیہ عامر چیز کیک اور غبارے لے کر یشما گل کے اپارٹمنٹ پہنچیں، جہاں دوست کی اس محبت بھری کوشش نے یشما کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔سالگرہ کی تقریب میں دونوں اداکاراؤں کے قریبی دوست بھی شریک ہوئے۔ جشن کے بعد سب نے آرٹ سے متعلق دلچسپ اور ذہنی سکون فراہم کرنے والی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ہانیہ عامر اور یشما گل کی گہری دوستی شوبز انڈسٹری میں خاصی مشہور ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دیتی ہیں۔مداحوں نے یشما گل کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور دونوں کی دوستی کو سراہا، تاہم بعض صارفین نے اداکاراؤں کے لباس پر تنقید بھی کی۔