فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ، پاکستان نے پہلی فتح حاصل کرلی
Oct 28, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پاکستان نے ٹونگا کو 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کو 3 میچز میں شکست اور 2 مقابلے ڈرا کھیلنے کے بعد پہلی فتح نصیب ہوئی۔پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے 4 گول کیے، جبکہ مقبول اور مصطفیٰ نے 1، 1 گول اسکور کیا۔پاکستان اپنا اگلا میچ آج شام نیپال کے خلاف کھیلے گا۔