بولنگ پلان بدلا اور جارحانہ کرکٹ کھیلی، سری لنکن کوچ
Oct 28, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے بولنگ کوچ ریان وین نیکرک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بولنگ پلان تبدیل کیا اور جارحانہ کرکٹ کھیلی۔لاہور میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ وکٹ بالکل نئی تھی اور اندازہ نہیں تھا کہ اس کا رویہ کیسا رہے گا۔ ہماری کوشش تھی کہ بولنگ یونٹ کی حیثیت سے کم بیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل انہی بولرز نے 400 سے زائد رنز دیے تھے، تاہم اس بار حکمت عملی تبدیل کی گئی۔ریان وین نیکرک نے دلشان مدوشنکا کو باصلاحیت بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ گیند کو سوئنگ کرنا جانتے ہیں۔ ایشان ملنگا، استیھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔سری لنکن بولنگ کوچ کے مطابق پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل یقین کرکٹ دیکھنے کو ملی۔