پاکستان میں 3 کروڑ 64 لاکھ کلو سرپلس تمباکو کی خریداری کا فیصلہ

پاکستان میں 3 کروڑ 64 لاکھ کلو سرپلس تمباکو کی خریداری کا فیصلہ

Oct 28, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے فصل 2026 کے 3 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار کلو گرام غیر فروخت شدہ تمباکو کی خریداری کیلئے مختلف کمپنیوں اور خریداروں کو کوٹہ مختص کر دیا۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کاشت کاروں کے پاس موجود اضافی تمباکو کی خریداری کیلئے فلپ مورس کو 70 لاکھ کلو گرام، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو 1 کروڑ 5 لاکھ کلو گرام جبکہ خیبر ٹوبیکو کمپنی کو 40 لاکھ کلو گرام کا کوٹہ دیا گیا ہے۔اسی طرح فالکن ٹوبیکو کمپنی کو 20 لاکھ کلو گرام، عبدالصمد اینڈ سنز کو 8 لاکھ 50 ہزار کلو گرام جبکہ یونیورسل ٹوبیکو کمپنی کو 8 لاکھ 87 ہزار 120 کلو گرام تمباکو خریدنے کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے مطابق متعلقہ کمپنیوں اور خریداروں کو مختص کردہ کوٹے کے تحت اضافی تمباکو خریدنا ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد فصل 2026 کے سرپلس تمباکو کی خریداری کے انتظامات کو آگے بڑھانا ہے۔