عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کرگئے
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار و موسیقار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کرگئے۔عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کی۔طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ معروف شخصیت تھے، جبکہ عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔عمیر جسوال کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔