مانسہرہ میں نوجوان فائرنگ سے جاں بحق، ملزمان فرار
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
مانسہرہ( اباسین خبر)ما نسہرہ میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش تحویل میں لے کر کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردی، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقتول کی شناخت محمد ندیم ولد زرداد کے نام سے ہوئی ہے۔