بینک آف انگلینڈ کا لیڈز میں نیا دفتر قائم کرنے کا اعلان
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
لندن ( ویب ڈیسک) بینک آف انگلینڈ نے یارکشائر میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے منصوبے کے تحت لیڈز میں نیا مستقل دفتر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔بینک کے مطابق نیا دفتر لیڈز کے بانڈ کورٹ میں کیپیٹل ہاؤس میں قائم کیا جائے گا، جہاں جدید سہولتوں کے ساتھ ملازمین کے درمیان تعاون، نئی سوچ اور جدت کو فروغ دینے کے لیے بہتر ماحول فراہم ہوگا۔بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ نئے دفتر کے قیام کا مقصد مرکزی بینکاری سے متعلق اہم ذمہ داریاں لندن کے ساتھ لیڈز سے بھی انجام دینا ہے۔منصوبے کے تحت یارکشائر میں تقریباً 500 افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا، جس سے خطے میں بینک کی موجودگی مزید مضبوط ہونے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔بینک کے مطابق نیا دفتر لیڈز اور وسیع تر یارکشائر خطے سے طویل مدتی وابستگی کی علامت ہے۔