یورپ میں 2025ء کے دوران 911 ارب یورو کی آن لائن خرید و فروخت

یورپ میں 2025ء کے دوران 911 ارب یورو کی آن لائن خرید و فروخت

Sep 22, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں 2025ء کے دوران برقی تجارت کے ذریعے 911 ارب یورو مالیت کی اشیا فروخت ہوئیں، جبکہ رواں سال یہ حجم 961 ارب یورو سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔یہ اعداد و شمار تجارتی شعبے کی نمائندہ یورپی تنظیموں برقی تجارت یورپ اور یورو کامرس کی سالانہ رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال برقی تجارت کے شعبے میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے یورپ میں حقیقی شرح نمو 4 فیصد رہی۔ رپورٹ میں یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت سوئٹزرلینڈ، یوکرین اور برطانیہ سمیت 38 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔تنظیموں کے مطابق آن لائن خریداری مستقبل میں بھی صارفین کے لیے کشش برقرار رکھے گی اور 2026ء میں یورپ کی 77 فیصد آبادی آن لائن اشیا یا خدمات خریدے گی۔رپورٹ کے مطابق بیلجیم میں 2025ء کے دوران 94 فیصد کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹس یا موبائل اطلاقیوں کے ذریعے آن لائن فروخت کی، جبکہ 31 فیصد کمپنیوں نے برقی تجارت کے پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کا ہدف حاصل کیا۔