ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم کیلئے 1800 اہلکار تعینات

ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم کیلئے 1800 اہلکار تعینات

Sep 22, 2026|ویب ڈیسک

ایبٹ آباد ( اباسین خبر) ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے 1800 پولیس افسران و اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی قیادت میں پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ حساس علاقوں، اہم مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مہم کے دوران ناکہ بندی اور مشتبہ افراد و گاڑیوں کی جانچ کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی متحرک ہیں۔ڈی پی او ہارون رشید خان نے اہلکاروں کو پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے اور فرائض الرٹ و ذمہ دارانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔