برطانیہ کی پاکستان سمیت 16 ممالک کے لیے نئی سفری ایڈوائزری جاری
Oct 31, 2026|ویب ڈیسک
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر برطانوی حکومت نے پاکستان، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سمیت 16 ممالک کے لیے نئی سفری ایڈوائزری جاری کردی۔برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی صورتحال غیر متوقع ہے اور اس میں اچانک شدت آنے کا خدشہ موجود ہے۔ جاری انتباہ میں تنازعات کے باعث سفری نظام متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔برطانوی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور دیگر سفری رکاوٹوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں عمان، قطر، متحدہ عرب امارات، پاکستان، شام، یمن، بحرین، ترکیہ، کویت، اردن، عراق، مصر، ایران، اسرائیل، فلسطین اور سعودی عرب شامل ہیں۔