سہ ملکی سیریز فائنل: سری لنکا کے 142 رنز، 2 کھلاڑی آؤٹ
Oct 31, 2026|ویب ڈیسک
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے، مہمان ٹیم نے 26 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا لیے ہیں۔کامیندو مینڈس 78 اور پون رتھنائیکے 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ اوشکا فرنانڈو 38 اور کپتان کوشال مینڈس 8 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی ہوئی ہے، ایشان ملنگا کی جگہ مہیش تھیکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کو ایونٹ کے 4 میچز میں سے صرف ایک میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جبکہ سری لنکا نے بھی 3 میچز جیتے اور آخری مقابلے میں انگلینڈ سے ہار گیا تھا۔