ضلع وسطی نے ملیر کو ہرا کر کبڈی چیمپئن شپ جیت لی
Oct 31, 2026|ویب ڈیسک
لاہور (سپورٹس ڈیسک) کراچی انٹر ڈسٹرکٹ سرکل کبڈی چیمپئن شپ میں ضلع وسطی نے ضلع ملیر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔محکمۂ کھیل سندھ کے زیرِ اہتمام منعقدہ چیمپئن شپ میں ضلع وسطی، ملیر، ویسٹ اور کورنگی سمیت مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ترجمان محکمۂ کھیل سندھ کے مطابق اختتامی تقریب میں کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔