مائیک ہیسن کی سالگرہ پر پیغام، معیاری کھیل سے فائنل جیتنے کا عزم
Oct 31, 2026|ویب ڈیسک
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی 52ویں سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان میں منائی اور آج رات سری لنکا کے خلاف معیاری کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔مائیک ہیسن کی فیملی ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔ سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اہل خانہ اور ٹیم کے ساتھ کیک کاٹا۔ہیڈ کوچ نے سالگرہ پر نیک خواہشات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس خاص موقع پر فیملی کا ان کے ساتھ ہونا شاندار تجربہ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ تربیتی سیشن بھی بہت اچھا رہا اور یہ ایک بہترین دن تھا۔ انہیں امید ہے کہ ٹیم معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج رات کامیابی حاصل کرے گی۔واضح رہے کہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔