احسن خان کی گلوکاری نے مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل
Oct 31, 2026|ویب ڈیسک
کراچی (شو بز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں نے حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔امریکی شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں احسن خان نے سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کے ہمراہ شرکت کی، جہاں ان کے مداحوں کو دونوں فنکاروں سے ملاقات اور گفتگو کا موقع بھی ملا۔تقریب کے دوران احسن خان نے اپنے مشہور ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ’’جب تو یاد آئے‘‘ گایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکار کو یہ گانا گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ان کی آواز نے مداحوں کو حیران کردیا، جبکہ حاضرین نے بھی گلوکاری سے خوب لطف اٹھایا۔ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احسن خان کو سراہا جا رہا ہے۔