ایران پر نئے حملے کی صورت میں بھاری قیمت چکانا ہوگی، عباس عراقچی

ایران پر نئے حملے کی صورت میں بھاری قیمت چکانا ہوگی، عباس عراقچی

Oct 31, 2026|ویب ڈیسک

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یورپ کو توانائی کے اخراجات سے کہیں زیادہ بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عباس عراقچی نے یہ بیان جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے اس شکوے کے بعد دیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے باعث یورپ کے توانائی اخراجات میں 100 ارب یورو (112 ارب ڈالر) سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں یاد دلایا کہ فریڈرک مرز نے گزشتہ سال جون میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ہم سب کی خاطر یہ گندا کام انجام دے رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 100 ارب یورو اس بڑے حملے کے سامنے کچھ بھی نہیں، جو ایران کی طاقتور مسلح افواج ان عناصر پر کریں گی جو ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کی جرات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرخ لکیریں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔