چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو مطلوب دہشت گرد ہلاک

چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو مطلوب دہشت گرد ہلاک

Oct 17, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ ( اباسین خبر) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع چاغی میں مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کوئٹہ۔تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔ وہ تجارتی گاڑیوں اور مسافر بسوں کو آگ لگا کر ملکی معیشت کو نقصان بھی پہنچا رہے تھے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔