اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار مندی، 100 انڈیکس 669 پوائنٹس گر گیا
Oct 17, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان غالب رہا اور 100 انڈیکس 669 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166,419 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران انڈیکس 2,927 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ اس کی بلند ترین سطح 166,988 جبکہ کم ترین سطح 164,060 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے میں حصص بازار میں 2 ارب 15 کروڑ شیئرز کے سودے 89 ارب روپے میں طے پائے۔اس دوران مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں 89 ارب روپے کی کمی ہوئی اور سرمایہ 18,479 ارب روپے رہ گیا۔