سعودی عرب حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرے، ٹرمپ

سعودی عرب حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرے، ٹرمپ

Oct 17, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشورہ دیا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد دینے کی اسرائیلی پیشکش قبول کر لینی چاہیے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کو اسرائیل کی پیشکش قبول کرنی چاہیے، کیونکہ اسرائیل سعودی عرب کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جنگ کو فوجی مشق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کی سرگرمیوں اور بیانات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ایران کیا کر رہا ہے اور کیا کہہ رہا ہے، تاہم ممکن ہے کہ وہ ایرانی قیادت کے معاملے میں کچھ زیادہ آگے بڑھ گئے ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اب کوئی ایسا شخص باقی نہیں رہا جس سے وہ بات کر سکیں۔ ان کے مطابق سعودی عرب امریکی حمایت ملنے پر بہت خوش ہے۔یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یوکرین کی اسٹارلنک تک رسائی محدود کرنے میں اپنے یا ایلون مسک کے کردار کی تردید کی اور کہا کہ اسٹار شیلڈ نظام تک یوکرین کی رسائی محدود کرنے میں بھی امریکا ملوث نہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ کرے گا۔