چین کا سکیورٹی خدشات کے باعث واخان کوریڈور کھولنے سے انکار

چین کا سکیورٹی خدشات کے باعث واخان کوریڈور کھولنے سے انکار

Oct 17, 2026|ویب ڈیسک

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ واخان کوریڈور کھولنے سے انکار کر دیا ہے، جسے طالبان حکومت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔افغان جریدے اطلس پریس نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات نے ہمسایہ ممالک کی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔ چین نے سکیورٹی تحفظات دور ہونے تک سرحد کھولنے سے انکار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین نے واخان روڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی اس منصوبے کو سفارتی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا۔ بیجنگ کو سرحدی سلامتی کے حوالے سے تشویش ہے اور وہ مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کو اپنے صوبے سنکیانگ کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔چینی ماہرِ بین الاقوامی امور ژو یونگ بیاو کے مطابق واخان سرحدی گزرگاہ کھلنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، کیونکہ چین کے نزدیک افغانستان کے ساتھ تجارت کے ممکنہ فوائد محدود جبکہ سکیورٹی خطرات اور اخراجات زیادہ ہیں۔