پاکستانی فری لانسرز نے ستمبر میں ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے
Oct 17, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل معیشت میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ماہانہ زرمبادلہ کما لیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ فری لانسرز کی برآمدی آمدن ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی، جو سالانہ بنیاد پر 49 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 11 فیصد زیادہ ہے۔جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اس میں 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری ڈیٹا کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2025-26 کے دوران ایک ارب 76 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔