کیچ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

کیچ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Nov 11, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ ( اباسین خبر) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی رقم میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائی جاری ہے۔