مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کی خواہش تھی، بیرسٹر گوہر

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کی خواہش تھی، بیرسٹر گوہر

Nov 11, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد ( اباسین خبر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم ہو، تاہم ان کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ فی الحال قبل از وقت ہوگا۔ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف مشترکہ اپوزیشن کا حصہ ہیں۔ مولانا سے ہونے والی ملاقاتیں آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں تھیں اور دونوں جماعتیں جوائنٹ اپوزیشن میں ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور امید ہے کہ اس مرتبہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کر رہی بلکہ ان میں بھرپور حصہ لے گی۔