9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی کے وارنٹ دوبارہ جاری

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی کے وارنٹ دوبارہ جاری

Nov 11, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت پشاور کے جج ولی محمد نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تینوں سابق وزرا کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی۔ملزمان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ سماعت کے لیے تیار نہیں اور انہیں تیاری کا مزید وقت دیا جائے۔ ان کی درخواست پر عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت 17 نومبر مقرر کردی۔واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان کی درخواست پر درج 9 مئی حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر خان چمکنی کو نامزد کیا گیا ہے۔