پاکستان نے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کردیں

پاکستان نے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کردیں

Nov 11, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان نے اسپاٹ بنیادوں پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی کے لیے عالمی کمپنیوں کی جانب سے موصول ہونے والی مہنگی بولیاں مسترد کردی ہیں۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی کے لیے موصول ہونے والی بولیاں کھولیں، جن کی مجموعی تعداد 3 تھی۔ حکام کے مطابق عالمی کمپنیوں نے ایک ایل این جی کارگو کی کم سے کم قیمت 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 27 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے پیش کی۔حکام کا کہنا ہے کہ 2 ایل این جی کارگوز کی فراہمی کے لیے 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے تک کی 2 کم ترین بولیاں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ کو ارسال کی گئی تھیں، تاہم مہنگی ہونے کے باعث انہیں بھی مسترد کردیا گیا۔