ٹامس میسی کے سوا تمام ارکان نے ہیگسیتھ کی حمایت کی، ٹرمپ

ٹامس میسی کے سوا تمام ارکان نے ہیگسیتھ کی حمایت کی، ٹرمپ

Nov 11, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوشش بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور ایوان میں ان کی حمایت میں ووٹ دیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مواخذے کی تحریک ری پبلکن رکن کانگریس ٹامس میسی نے پیش کی تھی، تاہم صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس کوشش کے پیچھے ڈیموکریٹس تھے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹامس میسی کے سوا تمام ری پبلکن ارکان نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔ انہوں نے وزیر جنگ کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اور ایران میں کامیابیوں اور فوج میں ریکارڈ بھرتیوں کے باعث ایوان نے انہیں مواخذے سے بچا لیا۔امریکی صدر نے مزید الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹس ملک کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، جنہیں روکنا ضروری ہے۔