وفاق نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے

وفاق نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے

Nov 11, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 164 کے تحت چاروں صوبوں کے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) حصے سے گرانٹ کی مد میں تقریباً 35 ارب روپے وصول کرلیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران صوبوں سے 34 ارب 839 کروڑ روپے بطور گرانٹ حاصل کیے، جنہیں نان ٹیکس ریونیو (این ٹی آر) کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ صوبے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں معاونت کے لیے اپنے این ایف سی حصے سے 1 ہزار 35 ارب روپے بطور گرانٹ فراہم کریں گے۔