بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
Nov 10, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ (اباسین خبر) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد کی گئی۔ برآمد ہونے والی رقم میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔کارروائی کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کی تلاش اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔