ٹرمپ کی نیو میکسیکو کا نام بدل کر نیو امریکا رکھنے کی تجویز
Sep 7, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز، خلیج میکسیکو اور اونٹاریو جھیل کے نام تبدیل کرنے کے بعد ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ متعدد افراد نے ریاست کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ان کے مطابق نیو میکسیکو کا نام ’’نیو امریکا‘‘ ہونا چاہیے، جو ریاست کے لیے زیادہ باوقار اور خوبصورت نام ہوگا۔دوسری جانب نیو میکسیکو کی گورنر مشیل لوجن گریشم نے صدر ٹرمپ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نام پر کسی قسم کی بحث نہیں ہونی چاہیے۔گورنر مشیل لوجن گریشم کے مطابق نیو میکسیکو کا نام امریکا کے قیام سے بھی پہلے سے موجود ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ ایسے بیانات کے ذریعے امریکی عوام کی توجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔