ٹام کروز کے لیے بڑا اعزاز، امریکن فلم انسٹیٹیوٹ لائف اچیومنٹ ایوارڈ دے گا

ٹام کروز کے لیے بڑا اعزاز، امریکن فلم انسٹیٹیوٹ لائف اچیومنٹ ایوارڈ دے گا

Oct 23, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن ( شو بز ڈیسک)معروف امریکی اداکار ٹام کروز کو فلمی صنعت میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ (اے ایف آئی) کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔اداکار کو یہ اعزاز 24 اپریل 2027 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئرپرسن کیتھلین کینیڈی نے ٹام کروز کو عالمی شہرت یافتہ فنکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اداکار اور فلم پروڈیوسر اپنے ہر منصوبے میں غیر معمولی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔تقریباً 13 ارب ڈالر کی عالمی باکس آفس آمدنی کے ساتھ ٹام کروز کا شمار دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ تین مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوچکے ہیں۔ٹام کروز نے ’’جیری میگوائر‘‘، ’’رسکی بزنس‘‘ اور ’’ٹاپ گن‘‘ جیسی مقبول فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ ’’مشن امپاسیبل‘‘ سیریز نے انہیں عالمی سطح پر غیر معمولی شہرت دلائی۔64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مسلسل کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ان کی حالیہ فلم ’’ڈیگر‘‘ ہے، جس کی ہدایت کاری معروف فلم ساز الیخاندرو گونزالیز انیاریتو نے کی ہے۔