گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

Oct 23, 2026|ویب ڈیسک

گوادر( اباسین خبر) سکیورٹی فورسز نے گوادر میں کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد اطراف کے علاقوں کو ممکنہ دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) سے محفوظ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے گوادر میں ایک تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ابتدائی طور پر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود مزید 4 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا، جنہیں بعدازاں ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے اور ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔