ٹرمپ چین پہنچ گئے، شی جن پنگ اور پیوٹن سے تاریخی ملاقات کل ہوگی
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین پہنچ گئے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ جمعرات کو اہم سہ فریقی اجلاس متوقع ہے۔ تینوں عالمی طاقتوں کے سربراہان کی اس ملاقات کو غیر معمولی اور تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔خلیج ٹوڈے کے مطابق امریکی صدر بدھ کو شینژن کے باؤآن بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔ ٹرمپ کی چین آمد ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔امریکی صدر نے بتایا کہ جمعرات کو شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں ایران اور یوکرین کی جنگوں سمیت اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ان کے مطابق تینوں رہنما جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تخفیفِ اسلحہ کے امور پر بھی گفتگو کریں گے، جبکہ عالمی امن اور سلامتی سے متعلق معاملات مذاکرات کا اہم حصہ ہوں گے۔تینوں ممالک کے صدور کی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور یوکرین کی جنگوں سمیت مختلف عالمی تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔عالمی برادری کی نظریں اس اہم اجلاس کے نتائج اور ممکنہ مشترکہ فیصلوں پر مرکوز ہیں، تاہم فی الحال کسی معاہدے یا حتمی پیش رفت کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔