اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو مخالف امیدوار اسپیکر منتخب
Nov 18, 2026|ویب ڈیسک
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے مخالفین کی حمایت یافتہ امیدوار اسپیکر منتخب ہوگئے، جنہوں نے رائے شماری میں 66 ووٹ حاصل کیے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے والے امیدوار کو نیتن یاہو کے سیاسی حریف آئزن کوٹ کی حمایت حاصل تھی۔ پارلیمنٹ کے 120 رکنی ایوان میں کامیابی کو نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس انتخاب کے بعد آئزن کوٹ کا پارلیمان میں سیاسی اثر و رسوخ مزید مستحکم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق آئزن کوٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت تشکیل دینے کی درخواست بھی باضابطہ طور پر مسترد کردی ہے۔