سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ روپے سے نیچے آگیا
Nov 18, 2026|ویب ڈیسک
کراچی (کامرس ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور کافی عرصے بعد فی تولہ نرخ 4 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 8,573 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 100 ڈالر کی کمی سے 3,764 ڈالر فی اونس ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔