افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کی سہ ملکی ون ڈے سیریز آج سے شروع
Oct 17, 2026|ویب ڈیسک
ابوظبی( سپورٹس ڈیسک) افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، جس میں تینوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ افغانستان اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔گروپ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی دو پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیمیں 23 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔افغانستان کی قیادت رحمت شاہ، بنگلا دیش کی لٹن داس اور زمبابوے کی کپتانی سکندر رضا کریں گے۔سیریز کے تمام میچز ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ مقابلوں کا آغاز شام ساڑھے چار بجے ہوگا۔ تینوں ٹیمیں بہترین کارکردگی دکھا کر فائنل میں جگہ بنانے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔