مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
Oct 17, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔مصباح الحق نے ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے پُرجوش ہیں۔ ان کے مطابق نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ مصباح الحق اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں وہ قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوئے ہیں۔