4.2 ارب ڈالر کے متنازع منصوبے پر فیفا صدر کو سخت تنقید کا سامنا

4.2 ارب ڈالر کے متنازع منصوبے پر فیفا صدر کو سخت تنقید کا سامنا

Oct 17, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو کو 4.2 ارب ڈالر کے متنازع منصوبے میں شفافیت کی کمی کے باعث یورپی فٹ بال عہدیداروں کی تنقید کا سامنا ہے۔انفانٹینو نے منصوبے سے متعلق مشاورت میں خامیوں پر معذرت کی ہے، تاہم یورپی حکام نے ضروری وضاحت اور متعلقہ دستاویزات فراہم نہ کیے جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔یہ منصوبہ فٹ بال مقابلوں کے تجارتی حقوق میں نجی سرمایہ کاروں کو حصہ دینے سے متعلق تھا۔ شدید مخالفت کے بعد اسے جولائی میں ختم کر دیا گیا تھا۔انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈیبی ہیوٹ نے کہا ہے کہ انفانٹینو کو اٹھائے گئے سوالات کے جواب دینا ہوں گے، بصورت دیگر ان کی صدارت پر سوالات کھڑے ہوں گے۔فیفا کے اجلاس میں امریکی کھلاڑی فولارین بالوگن کی معطلی کے فیصلے میں تبدیلی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا کا امن انعام دینے کے معاملے پر بھی وضاحت طلب کی گئی۔یہ تنازع مارچ 2027ء میں مراکش میں ہونے والے فیفا کے صدارتی انتخابات سے قبل سامنے آیا ہے۔