عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان

14 گھنٹے قبل
عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد( اباسین خبر) وفاقی حکومت نے ملک میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر تین روز کی تعطیلات ہوں گی، جو منگل، بدھ اور جمعرات یعنی 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی، جبکہ 26 مئی بروز منگل کو یوم عرفہ ہوگا۔ اس دن روزہ رکھنے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔