بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

Oct 28, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع وڈھ میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بلوچستان میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔