صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش
Oct 28, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ ( اباسین خبر) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر پاکستان بھر سے رشتے داروں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔48 سالہ صادق سنجرانی مارچ 2018ء سے مارچ 2024ء تک چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے ایوانِ بالا کی سربراہی کی، جبکہ 39 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز ہوکر کم عمر ترین چیئرمین سینیٹ بھی بنے۔نوشکی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے 1998ء اور 1999ء کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ 2008ء سے 2013ء تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بھی کام کرتے رہے۔