گھر کی اصل سربراہ بیٹی رہا کپور ہے:عالیہ بھٹ کا دلچسپ انکشاف

گھر کی اصل سربراہ بیٹی رہا کپور ہے:عالیہ بھٹ کا دلچسپ انکشاف

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی گھریلو زندگی سے متعلق ایک دلچسپ بات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھر کی اصل ”الفا“ نہ وہ خود ہیں اور نہ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور بلکہ ان کی بیٹی رہا کپور ہے۔اپنی آنے والی فلم ”الفا“ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا حقیقی زندگی میں بھی وہ الفا اور رنبیر کپور اینیمل ہیں؟اس سوال پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں، ہمارے گھر کی اصل الفا تو رہا ہے۔عالیہ بھٹ نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ان کی بیٹی گھر کے کئی فیصلوں میں اپنی رائے دیتی ہے اور اکثر انہیں مشورے بھی دیتی رہتی ہے۔