بھارتی نیوز چینلز ہیک، نشریات کے دوران پاکستانی ترانہ چل گیا

بھارتی نیوز چینلز ہیک، نشریات کے دوران پاکستانی ترانہ چل گیا

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

 نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز ٹی وی 9 تیلگو اور فریڈم ٹی وی کنڑ کے نشریاتی نظام تک رسائی حاصل کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صدر کی تقریر کے دوران ٹی وی 9 تیلگو چینل کی نشریات متاثر ہوئیں، جہاں ہیکرز کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کا قومی ترانہ چلا دیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے نشریاتی نظام پر پیغام بھی نشر کیا جس میں پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے خبردار کیا گیا۔چینلز کی نشریات متاثر ہونے کے بعد مختلف دعوے اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات اور ذمہ داروں کے بارے میں حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ ٹی وی 9 تیلگو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں جبکہ فریڈم ٹی وی کنڑ کے بھی بڑی تعداد میں صارفین موجود ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔