ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام

ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام

Sep 5, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نئی امریکی حکمت عملی کا بنیادی مقصد ایران کے اثر و رسوخ کو محدود رکھنا ہے۔ جنگ کے خاتمے کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکا کے اتحادی ممالک کی نئی صف بندی متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی حکمت عملی میں ابراہیم معاہدوں کو مزید وسعت دینے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق غزہ، شام اور لبنان میں سکیورٹی کے نئے انتظامات بھی اس منصوبے کا حصہ ہوسکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی حکمت عملی کے ذریعے امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید منظم کرنے اور ایران کے اثرات کو محدود رکھنے کی کوشش کرے گا۔